ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بینگرے میں گھاس سے بنے مکان کو آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر خاک

بھٹکل کے بینگرے میں گھاس سے بنے مکان کو آگ لگ گئی، سب کچھ جل کر خاک

Tue, 26 Nov 2019 00:23:53    S.O. News Service

بھٹکل 25/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینگرے ماون کٹے میں گھاس پھوس سے بنے ایک مکان کو آگ لگ جانے سے گھر سمیت گھر کے اندر موجود تمام ساز وسامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثہ پیر کی شام قریب سات بجے اس وقت پیش آیا جب گھر کے افراد دوپہر سے مزدوری کے لئے باہر گئے ہوئے تھے۔

مکان مالک کی شناخت پُنڈلک دیواڑیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آگ کے شعلے ایسے بھڑک رہے تھے کہ پاس پڑوس کے گھروں میں بھی آگ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا، مگر فائیر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ نقصان کا تخمینہ قریب ڈیرھ سے دو لاکھ کا لگایا گیا ہے۔

فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آگ کیسے لگی تھی۔

خبر ملتے ہی مرڈیشور پولس کی ٹیم بھی موقع واردات پر پہنچ گئی، چھان بین جاری ہے۔


Share: